Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کی خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر ویسٹ زون میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ سرچ آپریشن۔
میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی
مورخہ: 21 جنوری 2025
1- ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے سیکٹر 16 میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔
کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیرنگرانی ایس ایچ او پاکستان بازار ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور شاہین فورس کے جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
2- سینٹرل،تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی حدود مدینہ کالونی بلاک 22 فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا اور عزیزآباد کی حدود بھنگوریہ گوٹھ میں کومبنگ اپریشن
*آپریشن کی سربراہی ایس ڈی پی او فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا اور ایس ڈی پی او عزیزآباد کر رہے ہیں
ایس ایچ او فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا اور ایس ایچ او عزیزآباد بھی کومبنگ آپریشن میں موجود ہیں
*فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانہ اور عزیزآباد تھانہ کی لیڈیز سرچر بھی کومبنگ اپریشن میں موجود ہیں
تلاش ڈیوائس آپریٹر اور SVAS ڈیوائس سے بھی کوائف چیک کیے گئے اور انٹیلیجنس اسٹاف بھی اس کامبنگ آپریشن میں موجود ہیں.
کومبنگ آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی اور مشکوک لگنے والے افراد کے کوائف چیک کئے گئے.
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی