Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
زون ویسٹ میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن
Media Cell-DIGP West Zone
Dated: 19-02-2025
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات کے مطابق اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری
زون ویسٹ میں دو مختلف مقامات پر پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلے ہوئے۔
پہلا مقابلہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں اندرون مین روڈ سیکٹر 5A/2 میں ہوا، جہاں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ اس کا ساتھی بلا ضرب گرفتار ہوا۔
زخمی ملزم کی شناخت شاہزیب ولد اورنگزیب جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت سعود ولد قمر کے نام سے ہوئی۔
دوسرا مقابلہ تھانہ گلبرگ کی حدود میں مین شاہراہِ پاکستان عائشہ منزل فلائی اوور پر ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
زخمی ملزم کی شناخت رحیم شاہ ولد محبوب شاہ کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 02 عدد پسٹل (30 بور اور 9mm) لوڈ میگزین، 04 عدد چھینے گئے موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد۔
تمام زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی