Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات پر زون ویسٹ میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری

January - 16, 2025

1۔ تھانہ گلبرگ

گلبرگ پولیس کا واٹر پمپ فلائی اوور شاہراہ پاکستان کے پاس دوران پیٹرولنگ اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ۔

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت احمد رضا ولد نسیم کے نام سے ہوئی۔

ایک پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور 01 موٹر سائیکل برآمد.

2۔ *تھانہ عزیز آباد*

عزیز آباد پولیس کا بمقام کراچی اکیڈمی بلاک نمبر 2 کے پاس اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ۔

ایک ڈکیت بنام ساگر ولد مرید حسین زخمی حالت میں گرفتار۔

قبضے سے 01 9mm پسٹل، میگزین، چھینا ہوا موبائیل فون اور بائیک 125 برآمد۔

3۔ *تھانہ خواجہ اجمیر نگری*

اجمیر نگری پولیس کا دوران گشت بمقام رحمانیہ موڑ سیکٹر 5B/3 نارتھ کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ 03 ملزمان گرفتار۔

1۔ اورنگزیب عرف عدو ولد محمد صالح (زخمی حالت)

2۔حمزہ عرف مکینک ولد محمد یامین

3۔ شہریار عرف ڈاڈا ولد صادق کے ناموں سے ہوئی۔

02 پسٹل 30 بور، لوڈ میگزین، 03 موبائیل فون اور موٹر سائیکل برآمد۔

گرفتار ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.