Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

آج مؤرخہ 27 ستمبر 2024 بروز جمعہ جناب ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام، کرائم ڈیٹیکشن، ملزمان کی شناخت پریڈ اور مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے سدباب کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے اس سلسلے میں پہلی میٹنگ ایس ایس پی ویسٹ کے آفس میں منعقد کی

اس میٹنگ میں SSP صاحب ویسٹ، SSP صاحب انویسٹیگیشن ویسٹ، ضلع ویسٹ کے SDPOs آپریشن و انویسٹیگیشن، ضلع کے تمام SHOs اور SIOs صاحبان

نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے SHOs و SIOs کی کارکردگی خاص طور پر اسٹریٹ کرائم، کرائم کی روک تھام، کرائم ڈیٹیکشن، ملزمان کی شناخت پریڈ اور مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ملزمان کیخلاف بھرپور کاروائی کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے اسٹریٹ کرائم کے متعلق روبری ود مڈر کی بابت افسران کو ہدایت دیں۔

مزید ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مفرور و اشتہاری ملزمان کا کرائم میں ملوث ہونا، ملزمان کی گرفتاری، شناخت پریڈ کے بابت SHOs و SIOs کو سخت ہدایات جاری فرمائیں۔

تمام SHOs و SIOs کو مزید ہدایات دیں کہ وہ اپنے تھانہ جات کی شاہین فورس اور فوکل پرسن کی مدد سے جہاں بھی کرائم کی واردات ہو وہاں سے حاصل شدہ فوٹیج سے کرائم کا فوری سد باب کریں اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

روبری ود مڈر اور اسٹریٹ کرائم کے مقدمات کو بروقت ٹیکنیکل بنیادوں پر Detect کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے SHOs صاحبان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ تھانہ جات کی سطح پر داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چیک پوسٹیں بنائیں جس سے جرائم پر قابو پانے میں مدد حاصل ہو سکے۔

۔SIOs کو ہدایت دیتے ہوئے ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے کہا کہ آپ کی ناقص تفتیش کی وجہ سے ملزمان عدالتوں سے بری ہو جاتے ہیں لہذا SIOs صاحبان تفتیش کے دائرے کار کو وسیع اور بہتر بنائیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے افسران کو لسٹڈ منشیات ڈیلر / فروخت کرنے والے ملزمان کے مکمل خاتمے کے لیئے ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ مؤثر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے کرائم کنٹرول اور کرائم ڈیٹیکشن پر سخت محنت کریں اور کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اس گھناؤنے جرم سے پاک کیا جائے۔

ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے مفرور و اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری پر جملہ SHOs و SIOs کی سرزنش کی اور کہا کہ تمام SHOs و SIOs اس سلسلے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

تمام افسران کو مزید ہدایات دیتے ہوئے ڈی آئی جی صاحب نے فرمایا کہ وہ اپنی اپنی پرفارمینس کو بہتر بنائیں، جرائم پر قابو پائیں علاقے میں پیٹرولنگ کو موثر بنائیں اور کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے کاروائیاں تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری فرمائیں۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.