Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے اسٹریٹ کریمنلز ڈکیتوں کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر گزشتہ شب مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس مقابلے
July 25, 2025
تھانہ مومن آباد
تھانہ مومن آباد کی حدود بمقام ایرانی کیمپ کٹی پہاڑی کے قریب پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران ایک ملزم بنام گل محمد ولد شیر مسن زخمی حالت میں جبکہ دوسرا ملزم عرفان ارشد ولد راشد بلاضرب گرفتار ہوا۔
قبضے سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 4 موبائل فون و نقدی برآمد۔
2۔تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
پولیس کا بمقام صبا سینما نزد صبا چورنگی سیکٹر 6-B نیو کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ میں چار ملزمان گرفتار کئے گئے جن میں دو ڈکیت زخمی حالت میں جبکہ دو ڈکیت بلا ضرب گرفتار ہیں۔
1۔ زبیر ولد مٹھل (زخمی)
2۔ اویس عرف ریحان ولد عبدالطیف (زخمی)
3۔ محرس ولد خرم
4۔ حذیفہ ولد خرم
ملزمان کے قبضے سے 02 30 بور پسٹل، لوڈ میگزین، موبائیل فون، موٹر سائیکل و نقدی برآمد۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی