Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی ہدایات پر اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث عناصر کے خلاف زون ویسٹ پولیس کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
مورخہ: 08 جولائی 2025
ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے سیکٹر ساڑھے 11 میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم حمزہ علی عرف کلو ولد غلام علی کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم ایک عادی جرائم پیشہ شخص ہے، جو ماضی میں بھی ڈکیتی کے مقدمے میں جیل جا چکا ہے۔
اس کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل، تھانہ نیو کراچی پولیس نے بھی اعلیٰ افسران کی ہدایات پر موٹر سائیکل لفٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل ولد حنیف کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل (Super Power-70, Model 2023) برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی