Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تھانہ سرجانی پولیس نے تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 میں کاروائی کرتے ہوئے 04 ڈکیت ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان سے 02 پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی رقم، دستاویزات اور سیاہ بیگ برآمد ہوا۔
مورخہ: 20 اپریل 2025
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیت گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
ملزمان نے اعتراف کیا کہ گلشن نور اور سیکٹر 35/36 کے علاقوں میں شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز اور دیگر سامان چھینا۔ دونوں وارداتوں کے مقدمات تھانہ سرجانی میں درج ہیں جبکہ برآمد موٹرسائیکلیں تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے چوری شدہ نکلی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں عاطف، دانش عرف بابا، محمد عامر اور اشرف شامل ہیں، جن کے خلاف مزید مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی