Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر زون ویسٹ میں پولیس مقابلے۔

مورخہ : 18 دسمبر 2025

1- سینٹرل، تھانہ خواجہ اجمیر نگری

خواجہ اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں، ایک بلا ضرب گرفتار — اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد

بمقام گوڈ لاک شادی ہال، نزد 4J اسٹاپ پر اجمیر نگری پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا ملزم بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو (02) عدد 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین، تین (03) عدد موبائل فون اور (01) عدد موٹر سائیکل 125cc برآمد کر لی گئیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:

1. فریال ولد طارق (زخمی)

2. حبیب اللہ ولد حق نواز (بلا ضرب)

زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔

برآمد شدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ CPLC کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے تاکہ ممکنہ وارداتوں سے متعلق شواہد حاصل کیے جا سکیں۔

2ـ ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے سیکٹر 12 ایل میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، موٹرسائیکل سوار ساتھی ملزم فرار۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت فیصل عرف ڈی جے ولد ابو بکر کے نام سے ہوئی۔

زخمی ملزم سے 01 غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، اور موبائل فون برآمد ہوا۔

زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.