Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کی الیکٹرونکس موبائیل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ اہم میٹنگ
مورخہ: 16 ستمبر - 2024
اس میٹنگ میں الیکٹرونکس موبائیل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے اہم نمائندگان نے شرکت فرمائی۔
جن میں رِضوان صاحب (صدر الیکٹرونکس مارکیٹ)، زوہیب (زینب موبائل مارکیٹ)، فرقان (دبئی موبائل مارکیٹ)، رشید (ایم زیڈ موبائل مارکیٹ)، فاروق (اے ایم زیڈ موبائل مارکیٹ) اور شاہ جی (پاک چائنا مارکیٹ) شامل تھے۔
اس میٹنگ / اجلاس کا بنیادی مقصد موبائیل فون کی خرید و فروخت کے دوران پیش آنے والے مسائل اور خاص طور پر چوری شدہ موبائل کی غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کرنا تھا۔
مارکیٹ کے نمائندگان نے ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کو موبائیل مارکیٹ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیئے اپنی تجاویز پیش کیں۔
ڈی آئی جی صاحب نے اس موقع پر چوری شدہ موبائیل فون کی خرید و فروخت کے سنگین نتائج اور قانونی پہلوؤں پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوری کے موبائیل فون خریدنا اور بیچنا جرم ہے اور ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہوں گے۔
مزید ڈی آئی جی صاحب نے مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے الیکٹرونکس موبائیل مارکیٹ کے عہدیداران کو آگاہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی یقین دھانی کرائی تاکہ مارکیٹ میں ہونے والی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر نظر رکھی جا سکے۔
اس میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پولیس اور موبائل مارکیٹ کے نمائندوں کے درمیان روابط کو مضبوط کیا جائے گا تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی بروقت اطلاع مل سکے اور فوری کارروائی ممکن ہو۔
ڈی آئی جی صاحب نے الیکٹرونکس موبائیل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران و دوکاندارن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
الیکٹرونکس موبائیل مارکیٹ کے عہدیداران نے بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا
اس میٹنگ میں انچارج زیڈ آئی بی اور ریڈر ٹو ڈی آئی جی ویسٹ زون نے بھی شرکت کی۔
آخر میں الیکٹرونکس موبائیل مارکیٹ کے عہدیداران نے جناب ڈی آئی جی پی صاحب ویسٹ زون کو گلدستے پیش کیئے۔
ترجمان میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون