Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کی نگرانی میں، ویسٹ زون میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

مورخہ: 21 جون 2025

📍 تھانہ لیاقت آباد (ڈسٹرکٹ سینٹرل)

علاقہ: سکندرآباد، لیاقت آباد

➖ سرچ و کومبنگ آپریشن ایس ڈی پی او لیاقت آباد اور ڈی ایس آر رینجرز کی نگرانی میں کیا گیا۔

➖ سرچ آپریشن کا مقصد حالیہ دہشتگردی خدشات اور کرمنل عناصر کی شناخت/سرکوبی تھا۔

➖ داخلی و خارجی راستے بند کر کے مخصوص مقامات پر گھر گھر تلاشی لی گئی۔

➖ آپریشن میں بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔

➖ آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ او، لیڈیز پولیس، انٹیلیجنس و دیگر نفری شریک رہی۔

📍 تھانہ نیو کراچی (ڈسٹرکٹ سینٹرل)

علاقہ: سیکٹر 11-D، 11-E، 11-J نیو کراچی

➖ سرچ و کومبنگ آپریشن ایس ڈی پی او نیو کراچی کی زیر نگرانی کیا گیا۔

➖ آپریشن کا مقصد دہشتگرد عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری و شناخت تھا۔

➖ داخلی و خارجی راستے بند کر کے ہدفی علاقوں میں تلاشی و تصدیق کا عمل انجام دیا گیا۔

➖ آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس، انٹیلیجنس و دیگر نفری نے حصہ لیا۔

📍 تھانہ اورنگی (ڈسٹرکٹ ویسٹ)

علاقہ: سیکٹر 12-L اور اطراف

➖ آپریشن ڈی ایس پی اورنگی کی نگرانی میں ایس ایچ او اورنگی، مون آباد، لیڈیز پولیس اور انٹیلیجنس اسٹاف کی موجودگی میں انجام پایا۔

➖ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے ہدفی مقامات پر سرچ و تصدیقی کارروائی کی گئی۔

➖ بائیومیٹرک ڈیوائسز کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت اور تصدیق عمل میں لائی گئی۔

➖ مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کی بہتری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.