Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی ہدایات پر زون ویسٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

DATED: 15 JULY 2025

ڈسٹرکٹ ویسٹ:

تھانہ پیرآباد

تھانہ پیرآباد کے علاقے مگسی محلہ اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگیٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل:

تھانہ رضویہ سوسائٹی

تھانہ رضویہ سوسائٹی کی حدود میں قابلی بازار، ناظم آباد نمبر 01 اور اطراف کے علاقوں میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔

کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل متعلقہ علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق/ویریفیکیشن کی گئی۔

یہ آپریشنز متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس، اور انٹیلیجنس اسٹاف کی زیرنگرانی نفری کے ہمراہ انجام دیے گئے۔

سرچ آپریشنز کا مقصد علاقے میں امن و امان کی بحالی، عوام کے جان و مال کا تحفظ، اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.