Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی ہدایات پر ویسٹ و سینٹرل ڈسٹرکٹس میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری۔

مورخہ: 16 جولائی 2025

ڈسٹرکٹ ویسٹ:

تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم سرفراز احمد عرف شمیم ولد انضار کو گرفتار کرلیا۔

قبضے سے:

غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن

90 گرام چرس

فروختگی کی رقم

ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل:

 پہلی کارروائی – تھانہ شاہراہ نور جہاں:

گشت کے دوران دو اسٹریٹ کرمنلز کو بروقت کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان:

1. محمد یعقوب ولد محمد پرویز

2. عبدالغنی ولد عبدالمطالب

برآمدگی:

ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 02 راونڈز

02 موبائل فون

نقد رقم

موٹر سائیکل

مقدمہ نمبر 514/2025 بجرم دفعہ 23(1)(A) کے تحت درج۔

دوران تفتیش، متعدد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف۔

 دوسری کارروائی – تھانہ شاہراہ نور جہاں:

منشیات فروش اکرم اللہ ولد علیم اللہ کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دو ملزمان مدثر ولد اٹلس خان اور فیض اللہ ولد عطا اللہ موقع سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

برآمدگی:

1030 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس

نقدی

موبائل فون

مقدمہ نمبر 515/2025 بجرم نارکوٹکس ایکٹ دفعہ 9(1)(3b) کے تحت درج۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.