Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون کے کریمنلز کے خلاف سخت احکامات پر گزشتہ شب تھانہ گلبرگ پولیس کا دوران گشت بمقام رحمان آباد ندی کنارہ بلاک 5 کے علاقے میں اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ

September - 17, 2025

پولیس نے دوران پیٹرولنگ دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت حضرت اللہ ولد شیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ 03 راؤنڈز و موبائیل فون برآمد کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.