Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر گٹکا ماوا فروشوں و سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن ۔

مورخہ: 17 اکتوبر 2024

تھانہ شاہراہِ نور جہاں پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزمان *سمیع اللہ ولد شمس اللہ* مظہر ولد مشتاق اور عمر ولد فاروق کو گرفتار کیا۔

ملزمان سے 57 پیکٹ (16 کلو سے زائد) *انڈین* گٹکا ماوا، نقدی رقم ، ATM کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس، 230 پیکٹ گٹکاماوا نقد رقم اور موبائل فون برآمد ہوا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 522/24 اور 523/2024 بجرم دفعہ 4/8 (i) سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عادی گٹکا فروش ہے اور قبل از بھی گٹکا ماوا فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون، کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.