Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی پی سندھ پولیس جناب غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کومبنگ/سرچ آپریشن۔
مورخہ: 18 جون 2025
تھانہ گلبہار
علاقہ: خاموش کالونی، حاجی مرید گوٹھ
آپریشن ایس ڈی پی او گلبہار ڈی ایس پی محمد رضا اور ایس ایچ او گلبہار کی سربراہی میں کیا گیا۔
تھانہ سپرمارکیٹ اور رضویہ کی موبائلز بھی شریک تھے۔
تھانہ پیرآباد
علاقہ: محمد پور اور ملحقہ علاقے
آپریشن ایس ڈی پی او منگھوپیر کی نگرانی میں ایس ایچ او منگھوپیر و پیرآباد نے نفری کے ہمراہ انجام دیا۔
آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور مشتبہ افراد کی گرفتاری ہے۔
انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کی ویریفیکیشن بھی کی گئی۔
سرچ آپریشنز میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس، انٹیلیجنس و دیگر نفری شریک تھے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس