Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر ویسٹ زون میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 13 جولائی 2025
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے جواء سٹہ آپریٹ کرنے والے پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ویسٹ پولیس
ملزمان سیکٹر 16 کے علاقے گلشن بہار میں اندرون گلی چھپ کر جواء سٹہ کا نیٹ ورک آپریٹ کررہے تھے۔ ویسٹ پولیس
پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 05 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ویسٹ پولیس
ملزمان سے جواء سٹہ کی مد میں استعمال ہونے والی نقدی رقم، موبائل فون اور تاج کے پتے برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ویسٹ پولیس
گرفتار ملزمان میں فیضان ولد احتشام، عدنان ولد اکبر، وسیم ولد سلیم، انور ولد محمد اور عرفان ولد کلام شامل ہیں۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس