Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے سخت احکامات اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیاں کیں۔
مورخہ: 08 جولائی 2025
نارتھ ناظم آباد (حیدری مارکیٹ) میں شاہین فورس ڈسٹرکٹ سینٹرل کا پولیس مقابلہ اسٹریٹ کرمنلز سے ہوا، جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف ولد نور اسلام (گولی لگنے سے زخمی) اور سہیل ولد یاسین (گرنے سے زخمی) کے طور پر ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
عزیزآباد (شاہراہِ پاکستان نزد آغا خان جماعت خانہ) میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں تین اسٹریٹ کرمنلز بلا ضرب گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے نام: سراج عرف راجو ولد محمد بشیر، رضوان ولد ریاض اور شہباز عرف ڈھلو ولد منیر۔
ملزم شہباز سے 30 بور پسٹل، سراج سے دو موبائل فونز اور رضوان سے ایک موبائل فون و ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی