Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر موٹر سائیکل و کار لفٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

مورخہ: 04 جنوری 2025

1.ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرز ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نبی حسن ولد اسلام کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے زیراستعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KKM 2281 برآمد ہوئی۔

برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 04/2025 تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی قانونی کاروائی کے لئے AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

2.ویسٹ، تھانہ گلشن معمار پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے کار لفٹر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم دو روز قبل گلشن معمار کے علاقے سیکٹر Z-5 سے آلٹو کار چوری کرکے فرار ہوا تھا۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 04/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔

پولیس نے CCTV کی مدد سے شناخت کے بعد انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرکے ملزم فاروق ولد عبدالطیف کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے چوری شدہ آلٹو کار نمبری AKA-348 دو روز میں برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون، کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.