Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری
مورخہ: 14 اپریل 2025
تھانہ سرجانی پولیس نے سیکٹر 51 تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی، جبکہ ان کے زیرِ استعمال بلا نمبری موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی جس کی سرقیدگی کا مقدمہ پہلے سے تھانہ سرجانی میں درج تھا (مقدمہ نمبر 481/2025)۔
گرفتار ملزمان کی شناخت علی حسن ولد محمد شریف اور محمد فیضان ولد محمد عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی