Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری۔
*DATE.31 OCTOBER 2025*
*رضویہ سوسائٹی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، دو ملزمان گرفتار*
رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود اردو بازار، ناظم آباد نمبر 2 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم محمد علی ولد محمد اکبر دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار
جبکہ دوسرا ملزم محمد وقاص ولد محمد عمر بلاضرب گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول، موبائل فون (ٹیکنو، سام سنگ ٹچ اسکرین، اور نوکیا بٹن والا) اور یونین اسٹار 70 موٹر سائیکل (بغیر نمبر پلیٹ، انجن و چیچز نمبر رگڑا ہوا) برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات FIR نمبر 396/25, 397/25، اور 398/25 بجرم دفعہ 353/324/34 PPC درج کر لیے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ جنکا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے
*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون*