Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔
مورخہ: 05 فروری 2025
اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
1- ویسٹ، تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سیکٹر 16 سرجانی ٹاؤن کے قریب کاروائی کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
برآمدہ موبائل فون INFINIX کی اسنیچنگ کا مقدمہ الزام نمبر 135/25 تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج ہے۔
ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبری KFR-1095 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں عرفان ولد فرید اللّٰہ، شہزاد ولد خان زمان اور ابوبکر ولد شاہ حسین شامل ہیں۔
موٹرسائیکل لفٹرملزم گرفتار
2- ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم ساجد ولد محمد اقبال کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے زیر استعمال سرقہ/چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 49/2025 تھانہ سولجر بازار میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
منشیات فروش گرفتار
3- ویسٹ، تھانہ گلشن معمار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست آئی آر (IR) میں بھی شامل تھا۔
پولیس نے افغان کیمپ کے قریب کاروائی کرکے ملزم یاسین ولد صالح محمد کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے آدھا کلو سے زائد (510 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از 06 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی