Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق موٹر سائیکل لفٹرز گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
سینٹرل خواجہ اجمیر نگری پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کامیاب پولیس مقابلہ۔
مقابلے کے دوران گینگ کے سربراہ ریحان عرف آکاش سمیت 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ 1 ملزم کو بلا ضرب گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے 2 چھینی ہوئی ہونڈا 125 موٹر سائیکلیں، ایک آئی فون 13 پرو میکس، 3 موبائل فون اور 2 عدد 30 بور پستول بمع 8 گولیاں برآمد۔
واقعہ سیکٹر 2 مین روڈ نزد گڈلک لان 4 جے بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان:
1. ریحان عرف آکاش ولد محمد جمیل (زخمی)
2. زکی الرحمان ولد بخت علی (زخمی)
3. علی احمد عرف منا ولد پپوں
ملزمان سے برآمد اشیاء کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ زخمی ملزمان کو علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی