Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی پی سندھ پولیس جناب غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کومبنگ/سرچ آپریشن۔
مورخہ: 25 مئی 2025
ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے طوری بنگش سیکٹر ساڑھے 11 اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی جارہی ہے۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیرنگرانی ایس ایچ او اقبال مارکیٹ اور پاکستان بازار ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس