Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت احکامات و ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او شریف آباد تنویر مراد اور ان کی ٹیم کی زبردست کاروائی۔
مورخہ: 10 ستمبر - 2025
موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار
ایس ایچ او شریف آباد نے ٹیم کے ہمراہ ایک عادی موٹر سائیکل لفٹر بنام ثمر ولد سرفراز کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل-125 برآمد ہوئی جو کہ علاقہ تھانہ PIB ڈسٹرکٹ ایسٹ سے چوری کی گئی تھی۔
دوسری کاروائی
ایس ایچ او شریف آباد نے دوسری کاروائی میں بالہ افسران کی ہدایت پر مضر صحت گٹکا / ماوا خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ملزم بنام نعمان ولد قمرالدین کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے کافی تعداد میں گٹکا / ماوا و فروختگی رقم برآمد ہوئی۔
جبکہ کاروائی کے دوران ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی