Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
رضویہ پولیس کی دورانِ پیٹرولنگ کارروائی، رکشہ لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔
مورخہ: 28 اپریل 2025
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر وہیکل لفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تھانہ رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عمران ولد محمد اسلم اور عرفان ولد منظور کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ رکشہ (نمبر D-13-02394، میکر سازگار) برآمد کیا گیا، جو عباسی شہید اسپتال کے باہر سے چوری کیا گیا تھا۔ برآمدہ رکشہ کے حوالے سے تھانہ ناظم آباد میں مقدمہ الزام نمبر 194/2025 بجرم دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان درج ہے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان نشے کے عادی ہیں اور نشہ پورا کرنے کی غرض سے چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان پہلے بھی مختلف مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی