Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
زون ویسٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری
مورخہ : 04 جنوری 2025
منشیات فروش گرفتار
تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو بمقام ایرانی کیمپ کے پاس سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت محمد عرفان ولد افضل حسین سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 27 گرام آئس اور فروختگی کی رقم برآمد۔
جوا سٹہ آپریٹ کرنے والا ملزم گرفتار
تھانہ پاکستان بازار پولیس نے جوا سٹہ آپریٹ کرنے میں ملوث ملزم بنام عبدالحمید عرف حامد مرغی ولد محمد حنیف کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے جوا سٹہ میں استعمال ہونے والی رقم، موبائیل فون اور جوا سٹہ کی پرچیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی