Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مورخہ 11 مئی 2025 کو ڈکیتی کے دوران شہری انس شکیل کے قتل میں ملوث ملزم گزشتہ شب پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
مورخہ 15 مئی 2025
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے اس واقع پر سخت نوٹس و ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری فرمائے تھے۔
گزشتہ شب تھانہ شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بمقام شادمان سیکٹر 14 اے میں ڈکیتوں سے مقابلہ کیا۔ دوران پولیس مقابلے میں ایک ملزم مظفر مگسی ہلاک ہوا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ہلاک و زخمی ملزمان نوجوان انس شکیل عمری 24 سالہ کے قتل میں ملوث نکلے جن کے خلاف تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں مقدمہ درج تھا۔
ڈاکوؤں کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کرلی گئی ہے۔
سفاک ڈاکوؤں نے مورخہ 11 مئی کو دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے نوجوان انس شکیل کو قتل کر دیا تھا۔
ہلاک و زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو عادی جرائم پیشہ ور ہیں جو متعدد بار سینٹرل اور ویسٹ سے پولیس مقابلہ، ناجائز اسلحہ، ڈکیتی سمیت منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔
*ہلاک* ڈاکو مظفر مگسی ولد علی حسن مگسی شاہراہِ نور جہاں سے پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔
ملزمان سے برآمدہ موبائیل فون یکم مارچ کو ناظم آباد کے حدود لاروش ریسٹورنٹ سے چھینا گیا تھا جبکہ موٹر سائیکل سرسید کے حدود سے 4 مئی کو چوری شدہ معلوم ہوئی جن کے مقدمات درج ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو اعجاز ولد سلطان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی