Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

یکم ستمبر تا سات ستمبر (سات روزہ) انسداد پولیو مہم کے موقع پر ویسٹ زون میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات

مورخہ : 01 ستمبر - 2025

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حوالے سے اہم ہدایات

آج مورخہ یکم ستمبر 2025 بروز پیر سے (سات روزہ) انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔

دونوں ڈسٹرکٹ کے ایس ایس پیز صاحبان انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی ڈپلائمنٹ سمیت انکی نگرانی اور سپرویژن بذات خود کریں گے۔

 تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز جاری انسداد پولیو مہم پر سنجیدگی سے اور مکمل توجہ دیں گے یہ انتہائی اہم ہے۔

 تمام ایس ایچ اوز ڈپلائمنٹ وقت مقررہ پر کریں گے اور سیکیورٹی کے دیگر مسائل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن / ہیلتھ آفیسرز و دیگر متعلقہ عملے کے ساتھ مسلسل رابطوں کو یقینی بنائیں گے۔

 دوران پولیو مہم ہر یونین کونسل کی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں موجودگی انتہائی موثر ثابت ہو اور ڈیوٹی کے دوران تمام پوائنٹس پر پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

 ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے تھانہ جات کی نفری کو پولیو مہم کے حوالے سے اچھی طریقے سے بریف کریں گے۔

پولیو مہم پر ہر تھانہ کی نفری سو فیصد مکمل ہونی چاہیئے۔

تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز پولیو مہم پر مامور لگائی گئی نفری اور پوائنٹوں کو وقتاً فوقتاً چیک کریں گے اور الرٹ رکھیں گے۔

تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کنٹرول روم / بیسیںز سے رابطہ میں رہیں گے اور ہر گھنٹے کی سچیوشن رپورٹ کنٹرول کو نوٹ کرائیں گے۔

تمام افسران و جوان بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال لازمی کریں گے۔

انٹیلیجنس افسران و اسٹاف مشکوک/مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

ہر افسر و جوان انسداد پولیو مہم کے اختتام تک پولیو ٹیمز کے ساتھ رہیں گے۔

 تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز نفری کی موجودگی تعیناتی اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔

پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ناقابل قبول ہوگی۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.