Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف زون ویسٹ میں کومبنگ سرچ آپریشن جاری*
*میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی*
*مورخہ: 05 فروری 2025*
ڈسٹرکٹ ویسٹ: تھانہ پاکستان بازار کے علاقے گلشن ضیاء میں ایس ایس پی ویسٹ کی ہدایات پر پولیس نے کومبنگ/سرچ آپریشن کیا۔
جس میں داخلی و خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کے ذریعے مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی۔
آپریشن میں ایس ڈی پی او پاکستان بازار، ایس ایچ او پاکستان بازار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور شاہین فورس کے اہلکار شریک تھے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل: لیاقت آباد ڈویژن کے علاقوں غریب آباد اور ایف سی ایریا میں ایس ڈی پی او لیاقت آباد کی قیادت میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا۔
آپریشن میں ایس ایچ او شریف آباد، لیاقت آباد، سپر مارکیٹ اور ناظم آباد تھانوں کی پولیس ٹیمیں، رینجرز کی چار موبائلز، دو موٹر سائیکل اسکواڈ اور لیڈیز اسٹاف شامل تھے۔
دورانِ آپریشن گھروں کی تلاشی لی گئی اور مشتبہ افراد کی جانچ بذریعہ ایس وی اے ایس اور تلاش ڈیوائس کی گئی۔
*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی*