Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف زون ویسٹ میں کومبنگ سرچ آپریشن جاری

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی

مورخہ: 19 جنوری 2025

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانہ منگھوپیر کی حدود میں کامبنگ آپریشن کیا گیا۔

45 سے 50 گھروں کی تلاشی لی گئی۔

70 سے 75 افراد کو سرچ ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا۔

علاقے کے داخلی و خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کے ذریعے تصدیق کی گئی۔

کامبنگ آپریشن کے دوران ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ آپریشن جرائم کی روک تھام اور علاقے کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.