Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔


DATED: 30 OCTOBER -2025

کراچی: تھانہ نور جہاں پولیس کی جانب سے مؤثر گشت کے دوران اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ مقابلہ سخی حسن قبرستان سیکٹر 14B شادمان ٹاؤن کے قریب پیش آیا۔ 

پولیس پارٹی پر فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا گیا 

جبکہ ملزم کے 2 ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد یوسف عرف انڈہ ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کا نام عامر ولد نور محمد اور فیروز ولد نامعلوم بتایا جاتا ہے۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 عدد ٹی ٹی پستول 30 بور بمعہ 3 راؤنڈز اور 2 عدد موبائل فون بٹن والے برآمد کر لیے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے 

ملزمان کے کرمنل ریکارڈ حاصل کیے جا رہے ہیں۔

پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.