Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات کی روشنی میں تھانہ منگھوپیر پولیس کا ڈکیتوں کے خلاف بڑا ایکشن و موثر کاروائی

مورخہ: 18 اگست-2025

ڈی ایس پی منگھوپیر مسرور احمد جتوئی کی سربراہی میں ایس ایچ او منگھوپیر غلام نبی بجرنی کی نگرانی میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف ٹیم تشکیل دی گئ جنہوں نے نہایت حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے ڈکیتوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتوں کا گینگ برسٹ کیا جو کہ مزید ڈکیتی کرنے کی نیت سے علاقے میں گھوم پھر رہے تھے اور جمع ہوکر واردات کی پلاننگ کر رہے تھے۔

*گرفتار شدہ ملزمان ڈکیت بابت مقدمہ 626/2025 بجرم دفعہ 399/402*

01- امان الدین ولد جمال الدین قوم محسود عمر 18 سالہ

02- مجاہد احمد ولد مبارک شاہ عمر 20 سالہ

03- محمد ارسلان ولد وارث خان عمری 32 سالہ

04- بادشاہ حسین ولد خاندان قوم محسود عمری 25 سالہ

05- غفران ولد امان اللہ قوم محسود

گرفتار شدہ ملزمان سے برآمدگی

3 عدد اسلحہ بمعہ موٹر سائیکل نمبری1935 -KKD اور موٹر سائیکل 8138- KKF. جسکا CPLC ریکارڑ چیک کیا جو کہ اصل رجسٹریشن نمبر KPZ - 3820 ہونا پاکر تھانہ ہزا سے سرقہ ہونا پائی گئی۔

انکشافات

ملزمان بالا نے دوران انٹروگیشن حدود تھانہ ہذا اور مختلف تھانہ جات پر واردات کرنے کے انکشافات کیے مزید تھانے ہذا کی حدود میں G-19 بس سٹاپ کے قریب واقع پاپڑ فیکٹری میں بھی واردات کی۔

ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.