Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

مورخہ: 17 مئی 2025

ویسٹ، تھانہ پیرآباد کے علاقے جمشید پمپ کے قریب شاہین فورس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت مفطح اللّٰہ عرف مہتاب ولد بختی ذر خان کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فون، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو بعد طبی امداد کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں، گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.