Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ATM سے چوری کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
مورخہ: 10 مئی 2025
ملزم نے 06 روز قبل سیکٹر 15 میں واقع نجی بینک کے ATM سے کیمرا، تاریں اور دیگر سامان چوری کیا تھا۔
موصولہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزم کو واضح طور پر ATM میں توڑ پھوڑ اور چوری کی واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس نے CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد ملزم محمد نیاز ولد محمد ناصر کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے بوقت گرفتاری غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقدی اور موبائل فون بھی برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس