Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات پر گزشتہ رات دو تھانہ جات میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ۔

Aug - 08, 2025

ڈسٹرکٹ سینٹرل

1۔ *تھانہ حیدری مارکیٹ

تھانہ حیدری مارکیٹ کے شاہین فورس جوانوں کا دوران پیٹرولنگ بمقام کے ڈی اے چورنگی نزد سیفی ہسپتال کے پاس ڈکیتوں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا۔

دو طرفہ فائرنگ کے دوران دو اسٹریٹ کریمنلز ڈکیت ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ملزمان کے پاس سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈ، 03 موبائیل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

تھانہ گلبرگ-2

تھانہ گلبرگ پولیس کا بمقام اندرونی گراؤنڈ اپوا کالج کریم آباد اسٹریٹ کریمنلز ڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔

مقابلے کے دوران ایک ڈکیت زخمی حالت میں جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کے شناخت

1۔ عماد علی ولد ممتاز علی (زخمی حالت)

2۔ تنزیل ولد عامر رحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل لوڈ میگزین 2 راؤنڈ، موٹر سائیکل و 01 موبائیل فون برآمد کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جبکہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.