Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

مورخہ: 23 مارچ 2025

لیاقت آباد انڈر پاس میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ سینٹرل، تھانہ شریف آباد کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے آمنا سامنا ہوا، جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم، پولیس کے بروقت ریسپانس اور تعاقب کے نتیجے میں دونوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

گرفتار ملزمان شہباز ولد محمد بخش اور ساجد ولد طالب فرار کے دوران موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور ٹی ٹی پسٹل، لوڈ میگزین، 3 عدد موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.