Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف زون ویسٹ میں کومبنگ سرچ آپریشن جاری
میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی
مورخہ: 12 فروری 2025
ڈسٹرکٹ ویسٹ:
تھانہ پاکستان بازار کے علاقے سیکٹر 12 ایل میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
داخلی و خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی جانچ پڑتال کی گئی۔
ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیر نگرانی، ایس ایچ او پاکستان بازار، پولیس نفری اور لیڈیز اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل:
تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی حدود مدینہ کالونی بلاک 22 میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
ایس ڈی پی او فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی سربراہی میں پولیس، انٹیلیجنس اسٹاف اور لیڈیز سرچر نے آپریشن میں حصہ لیا۔
تھانہ گبول ٹاؤن اور تھانہ سمن آباد کی ایک ایک موبائل بھی آپریشن میں شامل تھی۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس اور SVAS سسٹم سے مشتبہ افراد کی تصدیق کی گئی۔
دورانِ آپریشن گھروں کی تلاشی لی گئی اور مشکوک افراد کے کوائف کی جانچ کی گئی۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی