Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر زون ویسٹ میں منشیات فروشوں، گٹکا ماوا سپلائرز و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کومبنگ سرچ آپریشن بدستور جاری-
DATED: 26 AUGUST-2025
ڈسٹرکٹ ویسٹ
تھانہ سرجانی ٹاؤن
تھانہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن ڈی ایس پی سرجانی کی زیرنگرانی ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن اور ایس ایچ او معمار ہمراہ نفری کے کیا گیا ۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔
کومبنگ/سرچ آپریشن متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس آر رینجرز، کی زیرنگرانی ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی