Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
زون ویسٹ پولیس نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
Media Cell-DIGP West Zone
16 February - 2025
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے خصوصی احکامات پر تھانہ سرجانی پولیس نے یکم فروری کو دوران ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
ملزم محمد ساجد عرف ساجی نے یکم فروری 2025 کو گلشن نور سرجانی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جو کہ دوران علاج جاں بحق ہو گیا تھا۔
اس واردات کا مقدمہ تھانہ سرجانی میں الزام نمبر 126/2025 جرم دفعہ 394/397 ت پ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کاروائی کرکے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس