Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی جانب سے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف واضح احکامات و ہدایات پر گزشتہ روز نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے پر موٹر سائیکل اسکواڈ کے بہادر و نڈر پولیس کے جوانوں کی بروقت کاروائی کو سراہا اور شاباش دی ہے۔ گزشتہ روز ایک شہری بینک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ اچانک دو مسلح ڈکیت موٹر سائیکل سواروں نے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی، اسی دوران گشت پر مامور موٹر سائیکل شاہین فورس کے جوان بروقت موقع پر پہنچ گئے۔
30 *اکتوبر - 2025*
*پریس ریلیز*
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین فورس پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بنائی، اور بڑی بہادری و دلیری سے ایک ڈاکو کو مار گرایا، جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو زخمی حالت میں پکڑا۔
*ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے کہا کہ اس پولیس مقابلے میں بہادری کا مظاہرہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام پاکستان پولیس میڈل کیلئے تجویز کیا جائیگا۔*
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ اپنا فرض نبھانے والے بہادر پولیس اہلکار انعام کے حقدار ہیں۔
*ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کا یہ اقدام یقیناً پولیس فورس کے جوانوں میں ایک جوش و جذبہ اُجاگر کرے گا۔*
*میڈیا سیل - ویسٹ زون کراچی*