Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی پی سندھ پولیس جناب غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کومبنگ/سرچ آپریشن۔
مورخہ: 14 جون 2025
زون ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
تھانہ شاہراہِ نور جہاں (کچی آبادی نصرت بھٹو کالونی)
کومبنگ و سرچ آپریشن ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ڈی ایس پی شادمان کی زیر نگرانی عمل میں لایا گیا۔
آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا تھا۔
علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے مخصوص مقامات کی تلاشی اور مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔
تھانہ رضویہ سوسائٹی (جلال آباد، ناظم آباد نمبر 01)
کومبنگ و سرچ آپریشن ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ڈی ایس پی ناظم آباد کی زیر نگرانی کیا گیا۔
علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹارگیٹڈ مقامات کی تلاشی لی گئی اور بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے شناخت کا عمل مکمل کیا گیا۔
تھانہ خواجہ اجمیر نگری (زرینہ کالونی، سیکٹر 1-A/4، نارتھ کراچی)
آپریشن ڈی ایس پی خواجہ اجمیر نگری کی نگرانی میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر کیا گیا۔
سرچ آپریشن سے قبل داخلی و خارجی راستے بند کر کے حساس مقامات پر مشتبہ افراد کی تصدیق اور چھان بین کی گئی۔
تھانہ سر سید (کچی آبادی، سیکٹر 7-C، نارتھ کراچی)
کومبنگ و سرچ آپریشن ایس ایچ او سر سید اور ڈی ایس آر رینجرز کی زیر نگرانی مشترکہ طور پر کیا گیا۔
شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے مخصوص مقامات کی تلاشی اور بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔
تھانہ پاکستان بازار (بلال کالونی، سیکٹر 14/C اور ملحقہ علاقے)
کومبنگ و سرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی صاحب کی ہدایات پر ڈی ایس پی پاکستان بازار کی زیر نگرانی کیا گیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا۔
ایس ایچ او پاکستان بازار، اقبال مارکیٹ، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس ٹیم نے بھرپور حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا تھا۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس