Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت احکامات پر گزشتہ شب تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

مورخہ: 12 مئی 2025

گزشتہ شب متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ پولیس مقابلے کے بعد اسلحہ، چھینے گئے موبائیل فون و موٹر سائیکلز سمیت گرفتار

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں کاروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 02 موٹرسائیکلز پر سوار 05 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 02 چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکلز برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان سرجانی سمیت نادرن بائی پاس، اجمیر نگری اور نیو کراچی کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

شناخت ملزمان

گرفتار ملزمان میں اسامہ ولد شہباز، مبشر ولد محمد ایوب، امان ولد شیر خان، ہارون ولد یوسف اور علی ولد نیاز شامل ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.