Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر شاہراہِ نور جہاں اور نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ دو بدو مقابلے

مورخہ : 05 مئی 2025

تھانہ شاہراہِ نور جہاں اور تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتوں کے ساتھ پولیس مقابلے۔ پانچ پسٹل، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور چھینے ہوئے موبائیل فون برآمد

*تھانہ شاہراہِ نور جہاں*

پولیس مقابلہ بمقام مین روڈ کٹی پہاڑی بلاک R نارتھ ناظم آباد حدود شاہراہِ نور جہاں میں ہوا.

ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ملزمان بلا ضرب گرفتار۔

زخمی ملزم کی شناخت محمد فہد ولد عامر خان اور بلا ضرب ملزمان کی شناخت اسامہ ولد محمد سلیم، محمد ساجد ولد ابو طیب کے ناموں سے ہوئی۔

قبضے سے 2 پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

*تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا*

نیو کراچی انڈسٹریل پولیس کا فیکٹریوں میں وارداتیں کرنے والے ( فیضوں) گینگ کہ ساتھ بمقام مین روڈ سیکٹر 6 B نزد صدیق آباد قبرستان مقابلہ۔ 2 زخمی ملزمان سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ قبضے سے 3 پسٹل لوڈ میگزین ، ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل یونیک ، ایک رکشہ اور چھیننے ہوئے 5 موبائیل فون برآمد۔

ملزمان کی شناخت :

1. محمد فیاض عرف فیضو ولد غلام حیدر

2. رفیق ولد کالو

( زخمی)

3. محمد زاہد ولد محمد بخش

4. فلک شیر ولد اللّٰہ دتہ

5. اقبال ولد غلام مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی.

*ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.