Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 20 اپریل 2025
سینٹرل کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس کا مقابلہ۔ پولیس مقابلہ سناٹا پٹی، رحمانیہ موڑ، نزد سیکٹر 3 نارتھ کراچی میں پیش آیا۔ گشت پر مامور پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اصف ولد ہارون، عمر تقریباً 27-28 سال کے طور پر ہوئی، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کا نام نجیب ولد نامعلوم بتایا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ دو زندہ راؤنڈ اور تین خول برآمد ہوئے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی