Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیت گینگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن

مورخہ: 22 دسمبر 2024

تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے تیسر ٹاؤن سرجانی ٹاؤن ٹینکی اسٹاپ کے قریب کاروائی کرکے تین رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان کے زیراستعمال 02 موٹرسائیکلز کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جس کی تفصیلات ذیل ہیں۔

موٹرسائیکل نمبری KEV-4827 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 1474/2024 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔

موٹرسائیکل نمبری KQK-8057 اسلحہ کے زور پر چھینی گئی ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 451/2024 تھانہ بلال کالونی میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سمیع اللّٰہ ولد خانزادہ، علی ولد یٰسین اور عبدالرفع ولد جاوید علی شامل ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.