Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات پر گزشتہ رات ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دو تھانہ جات میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ
July 30, 2025
تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا
پولیس کا دوران پیٹرولنگ بمقام بلاک 22 نزد لیاری ندی، کالی ٹبی کے قریب ڈکیتوں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
ملزمان کی شناخت
1۔ سہیل عرف نظام ولد حکیم خان 2۔ رحیم شاہ عرف بریال ولد نقیب خان کے ناموں سے ہوئی۔
دو 30 بور پستول لوڈ میگزین اور 01 موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔
2تھانہ ناظم آباد
پولیس کا بمقام کاٹھیاواڑی محلہ نیپال کالونی کے پاس اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ۔
ایک ڈکیت بنام فرحان ولد فیض محمد زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔
قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی