Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ویسٹ زون میں منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 24 مئی 2025
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے رکشوں میں چھالیہ سپلائی کرنے والا چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان جھگی ہوٹل گلشن ضیاء اور اطراف کے علاقوں میں رکشوں میں چھالیہ سپلائی کرتے ہیں۔
پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مختلف کاروائیوں کے دوران 04 رکشوں سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے رکشوں سے 97 بورے چھالیہ (970 کلو سے زائد) اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
سپلائی میں استعمال ہونے والے 04 رکشوں کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزمان اور زیراستعمال رکشوں کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، مزید کاروائی کے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان میں حکمت اللہ ولد عبد الجبار، اسد ولد حاجی، محمد نعیم ولد ہارون اور ریحام ولد محمد اسماعیل شامل ہیں۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس