Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

گلشن معمار پولیس نے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں چھینی گئی کار برآمد کرلی

مورخہ: 02 فروری 2025

*ویسٹ زون پولیس کا کوئیک رسپانس*

گزشتہ شب تھانہ گلشن معمار کے علاقے سے کار نمبری KVY-286 گن پوائنٹ پر چھین لی گئی تھی، جس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دی گئی۔

پولیس نے فوری طور پر مدعی کی اطلاع پر کارروائی کا آغاز کیا اور کار اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کی۔

پولیس نے کارروائی کے دوران کامیابی حاصل کرتے ہوئے آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں نادرن بائی پاس سے چھینی ہوئی کار برآمد کرلی۔

پولیس نے کار کو ضابطے کے تحت قبضے میں لے لیا اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دیں۔

کار کو مکمل تصدیق کے بعد اس کے اصل مالک شہروز کے حوالے کیا گیا۔ جنہوں نے پولیس کی بروقت کارروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

جناب ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے مدعی کی اطلاع پر فوری ایکشن اور قلیل وقت میں کار ریکور کرنے پر Sho گلشن معمار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے کہا ہیکہ آئندہ کسی بھی تھانہ میں کوئی بھی شہری اپنی فریاد لیکر حاضر ہو یا کوئی ایمرجنسی 15 پر کسی بھی نوعیت کے اطلاع درج کروائے تو اس شہری کی دادرسی کرتے ہوئے ایکشن لیا جائے اور اس کا فوری ازالہ کیا جائے۔

عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.