Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

یوم شہادت حضرت علی رضہ 21 رمضان المبارک کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

DATED: 06 MARCH 2026

اجلاس میں ضلعی ایس ایس پی، ڈی سی سینٹرل، K الیکٹرک کے عہدیداران، یوسی چیئرمین، میونسپل کمشنر و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

اہل تشیع مکتب فکر کی جانب سے علماء کرام اور مجالس و جلوس کے پرمٹ ہولڈرز منتظمین نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں شہادت حضرت علی رضہ کی مناسبت سے انتظامی امور، جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے حوالے سے علماء کرام سے تفصیلی گفتگو و درپیش مساٸل کا جائزہ لیا گیا۔

علماء کرام اور منتظمین نے پولیس کی جانب سے سابقہ سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔

ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون* کی جانب سے علماء کرام، مجاس و جلوس کے پرمٹ ہولڈرز منتظمین کے تمام خدشات و مسائل بروقت دور کرنے اور بھرپور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون* نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ امام بارگاہوں کے منتظمین کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگز کریں اور مکمل رابطہ رکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی اور علماء کرام کی مؤثر حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

تمام شرکاء میٹنگ، علماء کرام و منتظمین کی جانب سے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون *عرفان علی بلوچ صاحب* نے مزید کہا کہ علماء کرام نے ہمیشہ اتحاد، یگانگت اور مذہبی احترام و رواداری کو فروغ دیا ہے، علماء کرام کے تعاون سے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد، استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

میڈیا سیل - ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.