Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کراچی میں منشیات کیخلاف ٹاسک فورس کی مجموعی کارکردگی رپورٹ جاری
مورخہ : 02 جولائی 2025
مختلف علاقوں سے 35 سے زائد بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ
3منشیات فروشوں کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ
کارروائیاں پیر آباد مشکی پاڑہ، نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں کی گئی۔ سربراہ ٹاسک فورس
مومن آباد فقیر کالونی اور پاک کالونی جہان آباد میں بھی کی گئی۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ
ٹاسک فورس نے 11سے زائد بڑے منشیات کے اڈے ختم کیے۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ
کارروائیوں کے دوران11کلو سےزائد چرس ،لاکھوں روپے نقدی برآمد۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ
ہیروئن،آئس کرسٹل، شراب اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی کھیپ بھی برآمد۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ
کریک ڈاون کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ
جہان آباد اور مشکی پاڑہ کی کچی آبادیوں میں منشیات کے منظم اڈے قائم تھے، سربراہ ٹاسک فورس
کچی آبادی تک پہنچنے والی سڑکیں بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ
جہان آباد اور مشکی پاڑہ میں نئی حکمت عملی بنانے کے بعد منشیات کے بڑے اڈوں کو ختم کیا۔ سربراہ ٹاسک فورس
منشیات فروشوں کی مبینہ سرپرستی کرنے پر 7پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے شوکاز جاری کیا. ڈی آئی جی عرفان بلوچ
معطل کئے گئے اہلکاروں کو انکوائری کے بعد ملازمت سے برطرف بھی کیا جائے گا، سربراہ ٹاسک فورس.
میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی